․جمعیت علماء اسلام نے سانحہ مستونگ کی وجہ سے 2دن کیلئے انتخابی مہم ملتوی کردی ہے ، مولانا عبدالغفور حیدری کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 14 جولائی 2018 21:18

․جمعیت علماء اسلام نے سانحہ مستونگ کی وجہ سے 2دن کیلئے انتخابی مہم ..
کوئٹہ ۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام نے سانحہ مستونگ کی وجہ سے 2دن کے لئے انتخابی مہم ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ۔اس بات کاا علان جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل اور پی بی 32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس لئے ہماری جماعت نے دو دن تک انتخابی مہم ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اگلے دو دن تک انتخابی مہم کے سلسلے میں کوئی بھی پروگرام نہیں کریں گے۔ انہوں نے دھماکے میں نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی اور دیگر لوگوں کی شہادت پر غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت و تندرستی عطاء کرے ۔ دریں اثناء انہوں نے سی ایم ایچ وسول ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور عملے کو طبی امداد تیز کرنے سمیت دیگر احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :