ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا، یکم ذوالقعدہ کل بروز اتوار کو ہوگی: مفتی منیب الرحمان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 جولائی 2018 20:47

ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا، یکم ذوالقعدہ کل بروز اتوار کو ہوگی: مفتی ..
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جولائی 2018ء) ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا، یکم ذوالقعدہ کل بروز اتوار کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کے روز کراچی میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس ذوالقعدہ کا چاند دیکھنے کیلئے بلایا گیا۔ اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا ہے۔ لہذا یکم ذوالقعدہ کل بروز اتوار کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :