مصری ماہرین آثار قدیمہ نے 2 ہزار سال پرانی ممی بنانے والی ورک شاپ دریافت کر لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 14 جولائی 2018 23:46

مصری ماہرین آثار قدیمہ نے 2 ہزار سال پرانی ممی بنانے والی ورک شاپ دریافت ..
مصری ماہرین  آثار قدیمہ نے  زیر زمین  تدفین کی سرنگ اور ممی بنانے والی ورک شاپ دریافت کی ہے۔ یہ دریافت اس سال اپریل میں ہوئی تھی، جس کی تفصیلات اب بتائی گئی ہیں۔ قاہرہ کے جنوب میں واقع اس سرنگ سے 35 ممیاں بھی دریافت ہوئیں ہیں۔
ماہرین آثار قدیمہ کو امید ہے کہ نئی دریافت سے وہ قدیم مصر میں ممی بنانے کے لیے استعمال ہونے والے تیل کے متعلق مزید جان سکیں گے۔


اس جگہ سے ماہرین کو سینکڑوں پتھر کے مجسمے، بوتلیں اور مرتبان ملے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سب چیزیں ممی بنانے کے عمل میں استعمال ہوتے تھے۔تدفین کی سرنگ 2000 سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔
اس دریافت کو کرنےوالے گروپ کے سربراہ بدری حسین کا کہنا ہے کہ یہاں ممی کی تیاری میں استعمال ہونے والا تیل اور کیمیکل میک اپ اس دریافت کو زیادہ اہم بناتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ ممی بنانے کے لیے استعمال ہونے والے تیل کی درست قسم شناخت کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔
یہاں پر سونے سے مزین چاندی کا ایک ماسک بھی ملا ہے۔ اپنی نوعیت کا یہ دوسرا ماسک ہے جو اب  تک  ملا ہے۔

مصری ماہرین آثار قدیمہ نے 2 ہزار سال پرانی ممی بنانے والی ورک شاپ دریافت ..

متعلقہ عنوان :