بچپن میں اکشے کمار جیسا بننے کی خواہش تھی‘رنویر سنگھ

رنویر اس وقت اپنی فلم ’’سمبا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان کے ہمراہ سارا علی خان اداکاری کرتی نظر آئیں گی

اتوار 15 جولائی 2018 12:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلموں میں شاندار پرفارمنسز کے باعث شائقین انہیں بیحد پسند کررہے ہیں، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ رنویر خود اپنے بچپن میں کس اداکار کے مداح تھی یہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار ہیں، جو فلمی انڈسٹری میں ایکشن، کامیڈی، تھرلر سب ہی طر ح کی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

33 سالہ رنویر سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر اکشے کمار نے رنویر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کی شخصیت کو دیکھتے ہوئے ذہن میں بس ایک ہی لفظ آتا ہے اور وہ ہے پرجوش، وہ ہمیشہ آپ کو مسکرانے ہر مجبور کردیتے ہیں۔جس پر رنویر سنگھ نے اکشے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جب میں چھوٹا تھا، میں ہمیشہ اکشے کمار بننا چاہتا تھا۔یاد رہے کہ 50 سالہ اکشے کمار بالی وڈ میں طویل عرصے سے کام کررہے ہیں، تاہم 33 سالہ رنویر سنگھ نے 2010 کی فلم ’بینڈ باجا بارات‘ کے ساتھ بالی وڈ میں ڈیبیو کیا۔ رنویر اس وقت اپنی فلم ’’سمبا‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ سارا علی خان اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :