اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات کے باعث ایک اور بحران سر اٹھا رہا ہے، امریکہ سے فلسطینی اتھارٹی کے تعلقات مکمل طور پر معطل ہیں، خطے میں صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے،فلسطینی صدر محمود عباس کی روسی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 15 جولائی 2018 13:20

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات کے باعث ایک اور بحران سر اٹھا رہا ہے، امریکہ سے فلسطینی اتھارٹی کے تعلقات مکمل طور پر معطل ہیں، خطے میں صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے ماسکو میں روسی ہم منصب والادیمیرپیوٹن سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل کی غیر قانونی تعمیرات کے باعث ایک اور بحران سر اٹھا رہا ہے، امریکہ سے فلسطینی اتھارٹی کے تعلقات مکمل طور پر معطل ہیں، خطے میں صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے۔دونوں رہنماں کی ملاقات میں امریکہ سے تعلقات کی معطلی کے بعد خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :