وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی سہولت اور معلومات کے لئے ملک میں اور سعودی عرب میں ہیلپ لائن قائم کر دی

اتوار 15 جولائی 2018 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمین حج کی سہولت اور معلومات کے لئے ملک میں اور سعودی عرب میں ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اور نجی سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین پاکستان میں ہیلپ لائن نمبر 042-111-725425 پر اپنی شکایات رجسٹر کرا سکیں گے جبکہ وزارت مذہبی امور نے سعودی عب میں شکایات کے اندراج اور معلومات کے حصول کے لئے 800-1166622 کا نمبر مختص کر دیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ ہیلپ لائن عازمین حج کی سہولت کے لئے 24گھنٹے کام کرے گی۔حج انفارمیشن سنٹر سے متعلق معلومات کے لئے وزارت مذہبی امور اسلام آباد کے نمبر 051-9205696 پر اور ڈائریکٹوریٹ حج اسلام آباد کے نمبر 051-9247574-75 پر بھی رابطہ کر سکیں گے اور آن لائن معلومات www.hajjinfo.org سے بھی حاصل کی جاسکیں گی۔