ہاکس بے پر8سالہ بچہ ڈوب گیا

اتوار 15 جولائی 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر8سالہ بچہ ڈوب گیا۔ امدادی ٹیمیں کئی گھنٹے سے بچے کی تلاش میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق آٹھ سالہ بچے اپنے خاندان کیافرادکے ہمراہ پکنک منانے آیاہواتھاجب ایک تیز لہراس کو سمندر کی جانب لے گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران ساحل پر شورمچ گیا۔میثم کے خاندان والوں نے اسے تلاش کرنیکی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ غوطہ خوروں کی جانب سے بھی کئی گھنٹے کی کوشش کے بعدبھی میثم کاسراغ نہیں مل سکا۔ میثم کے گھروالوں کاساحل پر براحال تھا۔اس موقع پر ہر آنکھ آشک بار تھی۔ میثم کا تعلق شاہ فیصل کالونی سے ہے۔#

متعلقہ عنوان :