پولیس افسران جھوٹے پرچے کا ہرگزاندراج نہ کریں ، ڈی پی او

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

ساہیوال۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشرمیکن نے پولیس افسران پرزوردیاہے کہ وہ جھوٹے پرچے کا ہرگزاندراج نہ کریں ،ظالم چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے بچ نہ سکے گا۔ وہ یہاں اپنے دفترمیں تفتیشی افسران سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سجاد حسین گجر اوردیگر افسران سٹی سرکل موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا اے کیٹیگریز کے اشتہاری مجرموں کے حوالے سے جاری مہم نتیجہ خیزہونی چاہئے۔مویشی چوری کی وارداتوں کو ٹریس کرنے کیلئے کھوجیوں کی مدد حاصل کریں اورجوگینگ پکڑاجائے اس سے سوفیصد ریکوری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کے کہنے پرکوئی غلط کام نہ کریں ہرکام میرٹ پرکریں۔ اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو نقدانعامات اورتعریفی اسناد دی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :