حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شاہد نے چیمبر سب کمیٹیوں کے نئے چیئر مین مقرر کر دیئے

حیسکو / پیپکو سب کمیٹی کے چیئر مین نجم الدین قریشی اور سینئر وائس چیئر مین یو سف میمن کو تبدیل کر کے ان کی جگہ عبد الستار خان حیسکو سب کمیٹی کا چیئر مین مقرر کر دیا گیا

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شاہد نے چیمبر سب کمیٹیوں کے نئے چیئر مین مقرر کر دیئے ، حیسکو / پیپکو سب کمیٹی کے چیئر مین نجم الدین قریشی اور سینئر وائس چیئر مین یو سف میمن کو تبدیل کر کے ان کی جگہ عبد الستار خان حیسکو سب کمیٹی کا چیئر مین مقرر کر دیا گیا ہے ، عبد الستار خان اس سے قبل حیسکو چیئر مین سب کمیٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پریس اینڈ میڈیا سب کمیٹی کے چیئر مین اقبال حسین بیگ اور سینئر وائس چیئر مین ظہیر الدین کو تبدیل کر کے ضیا ء الدین کو پریس اینڈ میڈیا سب کمیٹی کا چیئر مین مقرر کر دیا ہے ۔