گالی اور گولی کی سیاست جمہوریت دشمن ہے، آصف علی زرداری

الیکشن کمیشن سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو تحفظ فراہم کرے،سابق صدر

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گالی اور گولی کی سیاست جمہوریت دشمن ہے، سیاسی کارکن جمہوریت کی طاقت ہوتے ہیں، ان پر دہشتگردی کا مقدمہ قابل خدمت ہے، الیکشن کمیشن سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو تحفظ فراہم کرے، گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی کارکنوں جمہوریت کی طاقت ہوتے ہیں اور سیاسی کارکنوں پر دہشتگردی کا مقدمہ قابل مذمت ہے، ملک کا آئین جمہوریت کے ضمانت دیتا ہے اور آزادی اظہار رائے پر کوئی قدغن قبول نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور حکومت میں سیاسی قیدی نہیں تھا مگر آج سیاسی کارکنوں کی گرفتاری جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ گالی اور گولی کی سیاست جمہوریت دشمن ہے، جن لیڈرز کی زبان پر گالی ہے وہ ملک و قوم کو کیا دینگی انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ گرفتار سیاسی کارکنوں کو رہا کیا جائے اور سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ آزادانہ الیکشن مہم جاری رکھ سکیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں انتخابی مہم چلانے سے روکا جارہا ہے جبکہ بلاول بھٹو عوام سے دور نہیں رہ سکتے۔

۔