سمبڑیال جی ٹی روڈ کے ساتھ سروس روڈ کی تعمیر ہو نے کے بعد جگہ جگہ کھڈے پڑ گئے

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) سمبڑیال جی ٹی روڈ کے ساتھ سروس روڈ کی تعمیر ہو نے سے جگہ جگہ پر کھڈے پڑے ہوئے ہیں شہریوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے ۔بارش کے دنوں میں کچھ پتا نہیں چلتا کہ ہم اسی شاہراہ پر چل رہے ہیں یا کسی گائوں کے تالاب کا منظر ملا حظہ کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اپنے ملے جلے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ سمبڑیال جو کہ ایک تاریخ اور کاروباری قصبہ ہے مگر محکمہ ہائی وے کی غفلت اور لاپرواہی سے یوں لگ رہا ہے کہ جیسے آثار قدیمہ کے دور کی کوئی غیر ترقی یافتہ بستی ہے جہاں پر بسنے والے لوگ جدید سہولیات سے محروم ہی نہیں بلکہ نابلد ہیں ۔

علاقہ کی سماجی وسیاسی ،کاروباری شخصیات نے محکمہ ہائی وے کے اعلٰی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سروس روڈ کو تعمیر کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکل آسان ہو۔ 07-18/--265

متعلقہ عنوان :