کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھال لیا

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھال لیا ہے انہیں یہ ذمہ داری بلدیاتی اداروں کے منتخب سربراہان کی معطلی کے بعد دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر فرح مسعود نے چارج سنبھالنے کے بعد میونسپل کارپوریشن کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی اورانہیں ہدایت کی کہ وہ شہر کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ان کی پہلی ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر شہر کی تمام ڈرینز کی صفائی کے جاری کام کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ ڈسپوزل کو 24گھنٹے چلایا جائے تاکہ نکاسی آب سے متعلقہ عوامی شکایات دور ہو سکیں ۔ انہوںنے تمام ڈسپوزل سٹیشنوں پر بجلی کی بندش کی صورت میں متبادل انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے ضلع کونسل ساہیوال کے ایڈ منسٹریٹر کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سحرش سعد نے میونسپل کمیٹی کمیر کے ایڈ منسٹریٹر کا چارج سنبھال لیا ہے ور کام شروع کر دیا ہے