ڈائریکٹر لائیوسٹاک کا جھنگ اور چنیوٹ کا دورہ

اتوار 15 جولائی 2018 23:30

فیصل آباد ۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے ضلع جھنگ اور چنیوٹ کا دورہ کیا اور سیلاب کے ممکنہ علاقوں میں جانوروں کی ویکسی نیشن کے عمل کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دونوں اضلاع کے مویشی پال حضرات سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ اپنے جانوروں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور محکمہ کے عملہ سے تعاون جاری رکھیں تاکہ مویشیوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے حفاظتی ٹیکہ جات کی دستیابی کو بھی چیک کیا اور کہا کہ ضروری ادویات ہمہ وقت دستیاب رکھیں۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے سہولت سنٹرز کا بھی دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹرز سے محکمانہ اقدامات پر بریفنگ لی۔

متعلقہ عنوان :