Live Updates

پی ٹی آئی 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کو شکست دے گی، عمران خان کا سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 00:50

پی ٹی آئی 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کو شکست دے گی، عمران خان کا سیالکوٹ ..
سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کو شکست دے گی اور قومی اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے حقیقی جمہوریت لائے گی۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کے جناح سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد مقامی حکومتوں کا نیا نظام لائیں گے جس سے نیا پاکستان بنے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرپٹ مافیا کو شکست دینے کیلئے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔ پی ٹی آئی ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں حکومت ملی تو ہم اشیا کی قیمتوں میں کمی لائیں گے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات