امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ میں تاریخی بے عزتی کا سامنا کرنا پڑ گیا

شہزادہ چارلس اور ان کے صاحبزادے شہزادہ ولیم نے ٹرمپ سے ملنے سے انکار کر دیا، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 16 جولائی 2018 12:15

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو برطانیہ میں تاریخی بے عزتی کا سامنا کرنا پڑ ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جولائی 2018ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر عوام نے شدید احتجاج کیا تھا۔مظاہرین نے احتجاجا بے بی ٹرمپ کے غبارے کو بھی اڑیا تھا۔برطانوی پولیس کی ناجب سے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انتہائی سخٹ سیکورٹی کی گئی تھی۔برطانوی عوام کے ساتھ شاہی خاندان کو بھی امریکی صدر سے ملنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شاہی خاندان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ اس بات کا عملی مظاہرہ امریکی صدر کے حالیہ دورہ ء برطانیہ کے دوران دیکھنے میں آیاجب شہزادہ چارلس اور ان کے صاحبزادے شہزادہ ولیم نے ٹرمپ سے ملنے سے انکار کر دیا۔ برطانوی اخبار ’سنڈے ٹائمز‘ کے مطابق شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم کے انکار کے بعد ملکہ برطانیہ کو امریکی صدر سے اکیلے ہی ملاقات کرنا پڑی ۔

(جاری ہے)

اخبارکے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جب ملکہ کے ساتھ شاہی خاندان کا کوئی اور فرد موجود نہیں تھا۔ امریکی صدرکے حوالے سے یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے روایات کے مطابق ملکہ کی تعظیم میں جھک کر آداب نہیں کیا۔اس کے علاوہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کرتے ہوئے ایک وڈیوبھی سامنے آئی تھی جس میں ٹرمپ نے ملکہ کو کنفیوژ کردیاتھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورہ برطانیہ کے دوران بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے برطانوی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بریگزٹ ڈیل پر عمل درآمد کے بعد برطانیہ اور امریکا کے درمیان تجارت مشکل میں پڑ جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کو بہت سمجھایا تھا مگر انہوں نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا۔