ملتان ،گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں دھماکہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ،25 زخمی ہوگئے

پیر 16 جولائی 2018 18:22

ملتان ،گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں دھماکہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) ملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں دھماکے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ میں واقع ہوٹل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اداروں نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

سی پی او منیر مسعود نے واقعے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 25 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں دھماکے کو سلنڈر پھٹنے کا واقعہ قرار دیا گیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ہوٹل کے ایک حصہ اور دیوار گرگئی جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کی عمر ڈھائی سال ہے۔سی پی او کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر اداروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :