سعودی عرب، نصف ٹن حشیش اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 40افراد گرفتار

پیر 16 جولائی 2018 20:02

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) سعودی سرحدی محافظوں کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نصف ٹن حشیش کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے، 40افراد کو اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق سرحدی محافظوں کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کوسٹ گارڈز نے یکم شوال 1439ھ سے لیکر 29شوال تک بری اور بحری راستوںسے اسمگل کی جانیوالی نصف ٹن حشیش پکڑ لی۔ ترجمان نے بتایا کہ اسمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ ایک بار 646کلو گرام حشیش اسمگل کی جارہی تھی۔ جس میں 40افراد ملوث تھے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ان میں 23کا تعلق ایتھوپیا، 2کا صومالیہ، 9کا یمن، 4کا سعودی عرب سے تھا جبکہ 2کی شہریت معلوم نہیںہوسکی۔