Live Updates

ملاکنڈ‘ یونین کونسل کوپر میں درجنوں خاندانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

پیر 16 جولائی 2018 23:01

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) حلقہ پی کے 19کی یونین کونسل کوپر میں درجنوں خاندان پی پی پی ، اے این پی اور دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔اس سلسلے میں یونین کونسل کوپر کے گائوں گل بہار کالونی میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی نامزد اُمیدوار پی کے 19حاجی پیر مصور خان غازی اور این اے 8سے نامزد اُمیدوار جنید اکبر خان تھے ۔

اس موقع پر پی پی پی ، اے این پی ، مسلم لیگ اور ایم ایم اے کے درجنوں خاندانوں کے سربراہان نے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اور نامزداُمیدواروں کے حمایت کا اعلان کیا ۔ جلسہ سے پیر مصور خان غازی ، جنید اکبر خان ، حاجی آمان گل عرف جاپان حاجی ، ڈاکٹر ابراہیم خان ، سابق تحصیل جنرل سیکرٹری سلیمان خان ، فضل داد فضل ، خورشید خٹک اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ 25 جولائی مخالفین کی عبرتناک شکست جبکہ پی ٹی آئی کی بھر پور کامیابی کا دن ہوگا ۔ دریں آثناء پیر مصور خان غازی نے حجاب کلے یونین کونسل مہردے، یونین کونسل گھڑی عثمانی خیل خٹک آباد ، سروکانڑو یونین کونسل درگئی ، سلگرو بانڈہ یونین کونسل خرکے اور یونین کونسل ہیروشاہ میں اجتماعات سے خطاب کیا جن سے خالد منصور خان ، ہدایت خان ، اجمل خٹک ایڈووکیٹ ، ناہید خان ایڈووکیٹ ، حارث ساگر ، کامران خان ، سرانجام خان ، ڈاکٹر شفقت آیاز سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

حجاب کلے یونین کونسل مہردے میں منتخب کونسلر علی سید سمیت درجنوں خاندانوں نے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جن میں حضر ت آمین ، اکبر سید ، شیر زمین ، شاہ خالد ، سید عمر ، فضل غنی ، فرمان خان ، عطاء الله ، عرفان خان ، آمیر سید ، ایوب خان اور ظاہر شاہ وغیرہ شامل ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ عوام دیگر جماعتوں سے مایوس ہو چکے ہیں اور عملی تبدیلی کے لئے عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات