کسان کی ہلاکت :انڈونیشیا میں مشتعل ہجوم نے 300 مگر مچھ مار ڈالے

پیر 16 جولائی 2018 23:45

کسان کی ہلاکت :انڈونیشیا میں مشتعل ہجوم نے 300 مگر مچھ مار ڈالے
جکارتا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) انڈونیشیا میں مشتعل ہجوم نے ایک کسان کو ہلاک کرنے پر شدید ردعمل دکھاتے ہوئے 300 کے قریب مگر مچھ مار ڈالے۔انڈونیشیا کے صوبے مغربی پاپوا میں تین روز قبل ایک مگر مچھ نے کھیت میں ایک کسان کو چبا ڈالا تھا جس پر گائوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

مغربی پاپوا کے نیچرل ریسورسز کنزرویشن ایجنسی کے مطابق مگر مچھوں کے فارم ہاس کے ایک ملازم نے آواز سنی کہ کوئی مدد کے لیے پکار رہا ہے اور جب وہ قریبی کھیت میں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ ایک شخص کا دھڑ مگر مچھ کے منہ میں ہے۔

گائوں والے کسان کی تدفین کے بعد کلہاڑیوں، خنجر اور چاقو لے کر فارم ہائوس میں موجود مگر مچھوں پر حملہ آور ہوئے اور انہوں نے سینکڑوں ریپٹائلز مار ڈالے۔مقامی میڈیا کے مطابق مشتعل ہجوم نے فارم ہاس میں بھی توڑ پھوڑ کی۔انڈونیشین قوانین کے مطابق معدوم ہوتے جانوروں کو قتل کرنا جرم کے زمرے میں آتا ہے جس کی سزا جرمانہ اور قید ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم اتنے بڑے مشتعل ہجوم کو روک نہیں سکتے تھے لیکن اب ان لوگوں کے خلاف مقدمے درج کیے جائیں گے۔ -07-18/--275