Live Updates

خواتین 25جولائی کو پی ٹی آئی کی لاج رکھیں گی، کرن علیم خان

پیر 16 جولائی 2018 23:53

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پولنگ ڈے نزیک آنے پر تحریک انصاف کی خواتین کی طرف سے انتخابی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور پی ٹی آئی کی خواتین عمران خان کے حلقہ میں سرگرم ہیں جہاں مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی خاتون رہنما ء کرن علیم خان نے کہا کہ25جولائی کو خواتین پی ٹی آئی کی لاج رکھیں گی اورڈبوں میں بلے کے حق میں مردوں کے مقابلے میں عورتوں کے ووٹو ں کی تعداد کہیں زیادہ ہو گی ،انہوں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور عوام کو غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری دینے والے کسی قیمت پر دوبارہ اقتدار میں نہیں آئیں گے ،انہوں نے کہا کہ واضح ہو گیا ہے کہ ایک بھائی اقتدار کیلئے دوسرے بھائی کو داؤ پر لگانے کو تیار ہے لیکن عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ، انشاء اللہ26جولائی کا سورج عمران خان کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے حلقے این ای131اور عبدالعلیم خان کے پی پی162میں وارڈ نمبر 1میں شمع صلاح الدین ،اظہر ٹاؤن میں مسز شہزاد احمد ،ماڈل کالونی اور ایل ڈی اے کو آرٹرز میں خواتین کی کارنر میٹنگز منعقد ہوئیں جن سے کرن علیم خان کے علاوہ خواتین رہنماؤں نے خطاب کیا اور عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں ڈور ٹو ڈور کنویسنگ میں بھی حصہ لیا ،انہوں نے گھروں میں خواتین سے اپیل کی کہ وہ پولنگ ڈے والے دن سب سے پہلے ووٹ ڈالیں اور ووٹ کو قیمتی سمجھتے ہوئے اپنے اہل خانہ کو بھی پولنگ سٹیشنوں تک پہنچائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات