کراچی، مذہبی انتہاپسندی اور دہشتگردی کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے،رمضان بلیدی

ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، ہم سب محب وطن مذہبی انتہاپسندی اور دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،سینئر وائس چیئرمین سندھ نیشنل پارٹی

پیر 16 جولائی 2018 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) مذہبی انتہاپسندی اور دہشتگردی کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے، ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، ہم سب محب وطن مذہبی انتہاپسندی اور دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین رمضان بلیدی، سائیں بخش بنگلانی، امیر قمبرانی، علی بخش مگسی نے اپنے جاری کردہ مشترکہ پریس بیان میں کیا۔

سندھ نیشنل پارٹی کے مرکز رہنماؤں نے مزید بیان میں کہا کہ سندھ نیشنل پارٹی ہمیشہ مذہبی انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کی ہے اب بھی ملک میں بڑہتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے کیوں کہ مذہبی انتہاپسندی ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔

(جاری ہے)

ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ اس ملک میں امن ہو اور اس ملک کے عوام امن کی زندگی بسر کریں۔

اس لئے ہمیں چاہیئے کہ دہشتگردی کے خلاف مل کر جنگ لڑیں تاکہ اپنے آنے والے نسل کو بچا سکیں۔ سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے بم دہماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورہم شہید ہونے والوں کے ورثائ کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ امن کے پیروکار ہیں اس لئے اب بھی امن کے لئے مل کر جدوجہد کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ امن ہم تمام محب وطن کے لئے ضروری ہے۔

سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دوست اور دشمن کی پہچان کریں اور اپنوں کو اپنا سمجھیں تب ہی اس ملک کی بہتری کے لئے کچھ کیا جاسکتا ہے۔ اگر ایسے ہی آپس میں اختلافات رہیں گے تو تمام ملک دشمن عناصر ہم پر قابض ہوجائیں گے اور ہم بیوس مجبور ہوکر اپنے نوجوانوں کے لاشیں اپنے کندھے پر اٹھاتے رہیں گے۔ #

متعلقہ عنوان :