قانون سب کے لئے برابر ہے، نیب نے سیکیورٹی کی وجہ سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا کہا ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر

پیر 16 جولائی 2018 23:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے کہا ہے کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، نیب نے سیکیورٹی کی وجہ سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید علی ظفرنے کہا کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا ٹرائل فیئر ہوگا۔ نیب کی درخواست کی وجہ سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے ماتحت ہے، نواز شریف کو جیل قوانین کے مطابق ہی سہولیات ملنی چاہئیں۔