الحدیدہ میں فیصلہ کن کارروائی کے لیے سرکاری فوج کو مزید کمک کی فراہمی

سرکاری فوج نے متعدد مقامات سے باغیوں کو پسپا کرکے حرض اور الحدیدہ کے درمیان رابطہ لائن منقطع کردی

منگل 17 جولائی 2018 12:19

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) یمن کے ساحلی شہر’الحدیدہ‘ کو ایران نواز حوثی ملیشیا سے آزاد کرانے کے لیے فیصلہ کٴْن آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سرکاری فوج کو تازہ دم دستے اور مزید دفاعی کمک پہنچانے کا عمل بھی جاری ہے۔ تازہ کمک کا مقصد الحدیدہ شہر اور بندرگاہ کو آزاد کرانا، باغیوں سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانا اور ملیشیا کے زیرکنٹرول علاقوں کی سپلائی لائنیں کاٹنا ہے۔

درایں اثناء یمن کی سرکاری فوج اور مزاحمتی فورسز نے ساحلی پٹی میں التحیتا ڈائریکٹوریٹ کے مشرق میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ جبل راس اور حیس ڈاریکٹوریٹ میں بھی مزید فوج بھجوا دی گئی ہے جب کہ باغیوں کے زیرتسلط علاقوں میں سپلائی لائنیں منقطقع کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی الحدیدہ میں باغیوں کے ٹھکانوں پرعرب اتحادی فوج کے طیاروں نے وقفے وقفے سے بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ادھر حج ڈاریکٹوریٹ میں حرض کے محاذ پر وادی حیران میں سرکاری فوج نے متعدد مقامات سے باغیوں کو پسپا کرکے حرض اور الحدیدہ کے درمیان رابطہ لائن منقطع کردی ۔شمالی مغربی تعز میں الصلو، حیفان اور جنوب مشرقی گورنری میں لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ تعز اور عدن کے درمیان بالخصوص دمنہ خدیر اور الراھدہ کو ملانے والی رابطہ سڑک پر سرکاری فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔سرکاری فوج نے ایک تعز کے وسط میں صبرالموادم اور مغرب میں جبل حبشی کے پہاڑوں سے بھی باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :