Live Updates

نواز شریف اورمریم نواز کی بڑی خواہش پوری ہوگئی

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے تمام مشکلات کا شاندار حل نکال لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 جولائی 2018 13:07

نواز شریف اورمریم نواز کی بڑی خواہش پوری ہوگئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2018ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کی سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کی سکیورٹی پر چھ اہلکار تعینات کردئے گئے، جبکہ ان کے ساتھ ایک مشقتی بھی کام کر رہا ہے۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کی سکیورٹی پر خاتون ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سمیت 6 خواتین اہلکار تعینات کر دی گئی ہیں۔ جیل کھولنے کے دوران نواز شریف کو محدود رہنے کی ہدایات کی گئیں جبکہ مریم نواز کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جیل میں نواز شریف کو اخبارات بھی مہیا کر دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کو دئے جانے والے کھانے اور پانی کی نگرانی خود جیل سپریٹنڈنٹ کریں گے۔

دوسری جانب نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کچھ دیر میں ہو گی۔کمرہ عدالت میں وکیلوں کے لیے مختص نشستوں سمیت 30 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ کمرہ عدالت میں سو سے زائد افراد موجود ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں ہوئی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔

اپیل میں ا حتساب عدالت کے جج اور نیب کو فریق بنایا گیا تھا۔اپیل کے متن میں کہا گیا کہ احتساب عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزا سنائی ۔ ضمنی ریفرنس اور عبوری ریفرنس کے الزامات میں تضاد تھا، صفائی کے بیان میں بتادیا تھا کہ استغاثہ الزام ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا تھا اس لیے شک کا فائدہ ملزم کو ہوتا ہے۔ احتساب عدالت کے جج مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قید، جرمانہ اور جائیداد قرقی کا حکم کالعدم قرار دے دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بری کیا جائے۔ اور مزید یہ کہ اپیلوں کا فیصلہ آنے تک نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات