امریکا میں ایک روسی خاتون کو جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا

منگل 17 جولائی 2018 19:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) امریکا میں ایک روسی خاتون کو جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بین الاقوا می میڈیا کے مطابق امریکا میں 29 سالہ روسی خاتون ماریہ بوٹینا کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت حاصل کر کے روس کیلئے امریکا کی جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے خاتون پر الزام ہے کہ وہ ماسکو کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی ہدایات پر امریکا کی جاسوسی کرتی تھیں تاہم ابھی خاتون کے خلاف چارج شیٹ پیش نہیں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی انٹیلی جنس ادارے کے حکام نے بتایا کہ روسی خاتون کی سرگرمیاں مشکوک تھیں وہ امریکی سیاست دانوں پر اثر انداز ہونے کیلئے سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کرکے سیاست دانوں کی قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتی تاکہ قومی راز تک رسائی حاصل کرسکیں اور یہ سب وہ روس کے مفاد کیلئے کرتی تھیں۔واضح رہے کہ امریکا روسی خاتون ماریہ بوٹینا 2016 سے تعلیمی ویزے پر امریکا میں مقیم ہیں تاہم انہیں روسی ایجنٹ ہونے پر گرفتار اس وقت کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر پوٹن کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :