بھارت کی بھر پور طاقت بھی کشمیریوں کو نہ جھکا سکی،پاکستان کے خلاف ہرزہ رسائی بھی کام نہ آئی، بھارتی جنرل

مقبوضہ کشمیر کے مسائل کو طاقت کی بجائے مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے، لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ

منگل 17 جولائی 2018 19:30

بھارت کی بھر پور طاقت بھی کشمیریوں کو نہ جھکا سکی،پاکستان کے خلاف ہرزہ ..
سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی بھر پور طاقت بھی کشمیریوں کو نہ جھکا سکی، پاکستان کے خلاف ہرزہ رسائی بھی بھارت کے کسی کام نہ آئی،مقبوضہ کشمیر کے مسائل کو طاقت کی بجائے مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے۔کشمیری میڈیا سیل کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری آزادی کی جدوجہد پر پاکستان کیخلاف واویلا کرنے والی بھارتی فوج نے بالآخر تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہرزہ رسائی بھی بھارت کے کسی کام نہ آ سکی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے استعمال کا بھی فائدہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

نہتے کشمیریوں کے آہنی عزم اور حوصلے نے قابض بھارتی فوج کو ناکامی کا اعتراف کرنے پر مجبور کردیا، بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ طاقت کا اندھا دھند استعمال بھی کشمیریوں کوجھکا نہ سکا۔

اے کے بھٹ کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں نوجوان مقبوضہ کشمیرکی تحریک آزادی میں شامل ہورہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کے بجائے مذاکرات کرنا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو دور رہنا چاہیے جبکہ والدین پر یہ بھاری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کوعسکریت پسندی سے دور رکھ کرمعمول کی زندگی گزار نے کیلئے قائل کریں۔