افغان طالبان براہ راست مذاکرات پر امریکہ کی رسمی پیشکش کے منتظر،

ترجمان مذاکرات سے قبل امریکا کو اعتماد بحالی کیلئے ہمارے چند رہنمائوں کے نام بلیک لسٹ سے نکالنا ہوں گے

منگل 17 جولائی 2018 19:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری تنازعے کے حل کے لئے براہ راست مذاکرات پر امریکہ کی رسمی پیشکش کے منتظر ہیں،مذاکرات سے قبل امریکا کو اعتماد بحال کرنے کے لئیہمارے چند رہنمائوں کے نام بلیک لسٹ سے نکالنا ہوں گے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری تنازعے کے حل کے لئے براہ راست مذاکرات پر امریکہ کی رسمی پیشکش کے منتظر ہیں،مذاکرات سے قبل امریکا کو اعتماد بحال کرنے کے لئے ہمارے چند رہنمائوں کے نام بلیک لسٹ سے نکالنا ہوں گے اور پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ افغان طالباسن امریکہ کی مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب دیتے ہیں لیکن امریکہ کی جانب سے رسمی پیش کش کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

ہم امریکہ سے اتحادی افواج کے انخلا پر بات چیت کے ساتھ ساتھ افغان امن کے حوالے سے گفتگو کے لئے تیار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے قبل امریکہ کو ہمارے اعتماد کو بحال کرنا ہو گا اس کے لئے امریکہ ہمارے چند رہنمائوں کے نام اپنی بلیک لسٹ سے نکالے اور ان پر سے پابندیاں اٹھا لے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم بھی افغانستان میں امن چاہتے ہیں لیکن یک طرفہ کوئی بھی فیصلہ ناقابل قبول ہو گا۔