عالمی اقتصادی ترقی میں چین کا سالانہ حصہ 30فیصد ہے، ترجمان وزارت خارجہ

چین نے ہمیشہ تجارتی مذاکرات ،کاروباری سہولیات ،معاہدات اورکھلی معیشت کی حمایت کی ہے ، تجارتی نظام میں تعاون کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کے انضمام میں اپنا کردارادا کیا ،ڈبلیو ٹی او کے تمام قواعد وضوابط کی تعمیل کی، ہوا چھون ہائی

منگل 17 جولائی 2018 19:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) چین نے 2002میں عالمی معیشت میں اہم شراکت داری حاصل کی ،مختصر عرصے میں عالمی اقتصادی ترقی میں چین کا سالانہ حصہ 30فیصد پر پہنچ گیا،چین کی بیرونی ادائیگی 17فیصد کی اوسط شرح سے بڑھ گئی ہے ،چین نے ہمیشہ تجارتی مذاکرات ،کاروباری سہولیات ،معاہدات اورکھلی معیشت کی حمایت کی ہے ، چین نے تجارتی نظام میں تعاون کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کے انضمام میں اپنا کردارادا کیا ہے ،ڈبلیو ٹی او کے تمام قواعد وضوابط کی تعمیل کی ہے ۔

ترجمان چینی وزارت کے خارجہ ہوا چھون ہائی نے معمول کی پریس بریفنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی خسارہ رواںسال 34.35بلین ڈالر بڑھ کر 870ملین ڈالر ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی مرکزی حکومت نے 2300کے قریب قوانین ،اصلاحات اور انٹرڈیپارٹمنٹ حصول وضع کئے ہیں اور ایک لاکھ90ہزار مقامی پالیسیزاورقواعد وضع کئے ہیں ۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر چین ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی پابندی نہ کرتا تو چین ڈبلیو ٹی اوکے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں کیسے پوری کر پاتا۔ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اعدادوشمار واضح کرتے ہیں کہ چین نے ہمیشہ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی پاسداری کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین کی بیرونی ادائیگی 17فیصد کی اوسط شرح سے بڑھ گئی ہے ،چین نے ہمیشہ تجارتی مذاکرات ،کاروباری سہولیات ،معاہدات اورکھلی معیشت کی حمایت کی ہے ، چین نے تجارتی نظام میں تعاون کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کے انضمام میں اپنا کردارادا کیا ہے ،ڈبلیو ٹی او کے تمام قواعد وضوابط کی تعمیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :