پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے آزاد امیدوار میر طارق بگٹی کاسانحہ مستونگ میں ہونیوالے جانی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار

منگل 17 جولائی 2018 23:53

سوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے آزاد امیدوار اور سابقہ ایم پی اے میر طارق بگٹی،این اے 259 سے آزاد امیدوار حاجی خان محمد بگٹی نے مستونگ میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انتخابی جلسے میں دہشت گردی کا واقعہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے اور صوبے کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی مذموم سازش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ انتہائی کم ہے ہم سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا انہوں وفاقی و صوبائی نگران حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ مستونگ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :