فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام کاروباری خواتین کیلئے بہت بڑی نعمت ہے۔ حبیب شیخ
منگل 17 جولائی 2018 23:20
(جاری ہے)
مگر وہ مالی گھریلو اور سماجی مسائل کی وجہ سے ان کا عملی اظہار نہیں کر پاتیں۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کی طرح عورتوں کیلئے بھی کاروبار کرنے کے دوبنیادی لوازمات ہیں جن میں مصنوعات کی تیاری اور ان کی مارکیٹنگ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعات کی تیاری کیلئے سرمایے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کیلئے تھوڑے سرمایے سے ہی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے جبکہ تیار کر دہ مصنوعات کی مارکیٹنگ کا مسئلہ بھی آن لائن سسٹم نے کافی حد تک حل کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے پیمانے پر گھروں میں رہتے ہوئے خواتین مختلف نوعیت کی منفرد اور انواع و اقسام کی مصنوعات تیار کر کے آن لائن سسٹم کے ذریعے فروخت کر سکتی ہیں۔ لیکن ابھی تک اس طریقہ کار کو بڑے پیمانے پر پذیرائی نہیں مل سکی۔ انہوں نے فیصل آباد میں وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کو اس سلسلہ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ خواتین اس پلیٹ فارم کو استعمال کر کے اپنی مصنوعات کی موثر تشہیر اور مارکیٹنگ بھی بھی کر سکتی ہیں۔ فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدر محترمہ روبینہ امجد نے بتایا کہ کاروباری خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ان کیلئے بہت بڑا چیلنج تھا تاہم اس چیمبر کے قیام نے ان کا یہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وومن چیمبر نے اپنے قیام سے لے کر اب تک خواتین کو قومی معاشی ترقی کا حصہ بنانے کیلئے کئی بنیادی اور کلیدی اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں جامعہ زرعیہ میں ہونے والے کاروباری خواتین کے پہلے فیسٹیول کا خاص طور پر ذکر کیا جس کے ذریعے لوگوں کو اس شہر کی کاروباری خواتین کی صلاحیتوں کو اعتراف کرنا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ وومن چیمبر نے خواتین کیلئے ایک درجن سے زائد تربیتی ورکشاپس اور سیمینار ز کا بھی اہتمام کیا تاکہ ان کے بنیادی مسئلوں کی نشاندہی کر کے ان کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ورکشاپ بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اس سے قبل ورکشاپ میں شریک ہونے والی خواتین نے اپنا تعارف کرانے کے علاوہ اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کی بھی نشاندہی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.