Live Updates

پی ٹی آئی ضلع جنوبی کے نامزد امیدواروں کا کارنر میٹنگز سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 00:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع جنوبی کے حلقہ این اے 246کے نامزد امیدوار عبدالشکور شاد، این اے 247کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی، پی ایس 110کے امیدوار خرم شیر زمان اور پی ایس 111کے امیدوار عمران اسماعیل نے اپنے اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کیا۔ اس موقع پر حلقہ پی ایس 107کے امیدوار حاجی اصغر، پی ایس 108 کے امیدوار ناصر کریم اور پی ایس 109کے امیدوار رمضان گھانچی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں سے عوام نے اپنا سبق سیکھ لیا۔ اب ماضی کے حکمرانوں کو عوام تلخ یادوں کی طرح بھول جانا چاہتے ہیں۔ پاکستان ترقی کرنا چاہتا ہے، اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہونی چاہئے۔ چیئرمین عمران خان کی بیس سال سے زائد سیاسی جدوجہد رنگ لائی۔ لوگ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور حمایت کا اعلان کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کو اتنے ووٹ ملیں گے جو سابق حکمرانوں کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔ کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دینے والے دوبارہ حکومت میں آنا چاہتے ہیں۔ عوام انہیں ووٹ تو کیا، جھوٹی تسلی بھی نہیں دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات