انیل کپور نے فلم ’’فنے خان‘‘کے لئے ٹرمپٹ شہنائی بجانے کی تربیت حاصل کی

بدھ 18 جولائی 2018 11:20

انیل کپور نے فلم ’’فنے خان‘‘کے لئے ٹرمپٹ شہنائی بجانے کی تربیت حاصل ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بالی وڈاداکار انیل کپور نے فلم ’’فنے خان‘‘کے لئے شہنائی بجانے کی تربیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیل کپور نے فلم ’’فنے خان‘‘کے لئے رامیش کمار گورنگ سے شہنائی بجانے کی تربیت حاصل کی، فلم میں انیل کپور 17سال کے بعد ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ نظر آئیں گے، فلم کے ہدایت کار اتل منجریکر ہیں، فلم 3اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :