ہالی ووڈ ڈفلم’’ موگلی‘‘ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

یہ فینٹسی ڈرامہ لائیوایکشن فلم رواں برس 19اکتوبر کو سینما گھروں میں دھوم مچائے گی

بدھ 18 جولائی 2018 11:50

ہالی ووڈ ڈفلم’’ موگلی‘‘ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) ہالی وڈ کی ڈرامے اور ایڈونچر سے بھرپور نئی لائیوایکشن تھری ڈی اینی میٹڈفلم’’ موگلی‘‘ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ معروف اداکار و ہدایت کاراینڈی سیرکس کی یہ سنسنی خیز فلم برٹش انڈین رائٹرRudyard Kiplingکے مشہور و زمانہ ناول دی جنگل بک سے ماخوذ ہے جس کی کہانی موگلی نامی ایک ایسے یتیم بچے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تربیت گھنے جنگلات میں خطرناک جانور کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جوناتھن کیوڈش،اسٹیو کلوس اوراینڈی سیرکس کی پروڈکشن میں بننے والی اس لائیو ایکشن فینٹسی ڈرامہ فلم میں موگلی نامی بچے کا کردارروہن چند نے نبھایا ہے جبکہ دیگر اینیمیٹیڈکرداروں کیلئے پس پردہ آواز کا جادو جگانے والے اداکاروں میں بینیڈیکٹ کمبر بیچ ، کیٹ بلینچٹ، کرسٹیان بیل، میتھیو ریئس،نوامی ہیرس، اینڈی سیرکس اور فریدا پِنٹو شامل ہیں۔وارنر بروس پکچرز کی خونخوارجنگلی جانوروں سے غیر معمولی دوستی اور محبت کی داستان پر مبنی یہ فینٹسی ڈرامہ لائیوایکشن فلم رواں برس 19اکتوبر کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :