سی ڈی اے موسم برسات شجرکاری مہم کا افتتاح آئندہ ہفتے چیئرمین سی ڈی اے اور مئیر اسلام آباد کرینگے،عرفان نیازی
بدھ 18 جولائی 2018 13:14
(جاری ہے)
موسمِ بہار 2018 کی شجر کاری کا آغاز ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب سے کیا جائے گا۔ تقریب اسلام آباد میں ہوگی۔ تقریب میں ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے افسران اور ملازمین کے علاوہ اسلام آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، سول سوسائٹی، سرکاری و نیم سرکاری ادارے، این جی اوز اور مختلف تعلیمی اداروںکے نمائندے کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔
ادارہ کی طرف سے سال میں دومرتبہ شجر کاری کی مہم موسم بہار اور برسات میںکی جاتی ہے۔شجر کاری کی ان مہموں کا مقصد شہر کی ہریالی کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی توجہ اس مقصد کی طرف مبذول کروانا ہوتا ہے۔ رواںسال موسمِ برسات کی شجر کاری کے دوران اسلام آباد کے نئے سیکٹر، ایکسپریس وے ،گرائونڈز، پارکس ،مارگلہ ہلز نیشنل پارک، سملی ڈیم کے اردگرد کے علاقے ،H-10 ،H-11 اور کشمیر ہائی وے سیمت گرین بیلٹس،تمام پارکس اور دیگر ایریاز میں پودے لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کیں گئیں ہیں کہ شجرکاری کی مہم میں لگائے جانے والے مختلف اقسام کے پودوں کی نشوونما کو یقینی بنا نے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔مزید برآں شجر کاری میں مقامی اور موزوں پودے لگانے کو یقینی بنایا جا ئے تاکہ انکی افزائش کے مثبت نتائج حاصل ہو سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہے، ترجمان محکمہ زراعت
-
کاشتکارکپاس کی کاشت ترجیحا 15 مئی تک مکمل کرلیں، ترجمان محکمہ زراعت
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
محکمہ زراعت کا ٹماٹرکے کاشتکاروں کوآبپاشی میں احتیاط برتنے کامشورہ
-
کھجو ر کے باغبانوں کو درختوں کی شاخ تراشی کی ہدائت
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.