Live Updates

مریم نواز کو اس سب میں پھنسانے والے ان کے اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر ہیں

کیپٹن (ر) صفدر نے ہی جے آئی ٹی کو تحقیقات کے لیے لیڈ دی تھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 جولائی 2018 16:01

مریم نواز کو اس سب میں پھنسانے والے ان کے اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جولائی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ مریم نواز کو پھنسانے والے ان کے اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کیپٹن (ر) صفدر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ رؤف کلاسرا نے کہاکہ ہمارے ایک صحافی دوست ہیں عبدالستار خان، وہ بھی کافی دستاویزات پڑھتے ہیں، انہوں نے مجھے ایک بات بتائی کہ جے آئی ٹی کے سامنے کیپٹن (ر) صفدر نے جو بیان دیا مریم نواز وہاں سے پھنسی ہیں۔

اگر جے آئی ٹی کے سامنے دیا ہوا کیپٹن (ر) صفدر کا بیان پڑھیں تو حقیقت خود ہی سامنے آجائے گی۔ کیپٹن (ر) صفدر جب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تو انہوں نے ان کے سامنے مریم نواز کی وہ ٹرسٹ ڈیڈ رکھ دی جس پر کیپٹن(ر) صفدر خود بھی گواہ ہیں۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی نے ان سے سوال کیا کہ آپ بتائیں کیا آپ نے کسی ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے ہیں؟ جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مجھے تو علم ہی نہیں ہے کہ ایسی کوئی چیز بھی ہے۔

پھر انہوں نے بیان دیا کہ شاید 2007ء میں کویی ٹرسٹ ڈیڈ ہوئی ہو۔ اب مریم نواز کے بیان کے مطابق 2006 میں ٹرسٹ ڈیڈ سائن ہوئی تھی، کیپٹن (ر) صفدر اور ان کی اہلیہ مریم نواز کے بیانات میں تضاد پر جے آئی ٹی کو شک ہوا کہ اس معاملے میں کوئی نہ کوئی گھپلا ضرور کیا گیا ہے۔ اگر آپ کسی دستاویزات پر دستخط کریں آپ کو ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ جے آئی ٹی کو کیپٹن(ر) صفدر کی اسی بات سے ٹرسٹ ڈیڈ کے جعلی ہونے کا شک ہوا۔

جس کے بعد جے آئی ٹی کو شک ہوا کہ مریم نواز والی ٹرسٹ ڈیڈ بوگس اور جعلی ہے اور جے آئی ٹی نے برطانیہ سے مدد طلب کی۔ وہاں سے تحقیقات کا آغاز ہوا، جے آئی ٹی کو لیڈ دینے والے اور انہیں پھنسانے والے ان کےشوہر کیپٹن (ر) صفدر ہی تھے۔ کہتے ہیں کہ جھوٹ بولنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی یاد داشت اچھی ہو۔ کیپٹن (ر) صفدر کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے وقت کوئی تیاری نہیں کروائی گئی نہ ہی ان کو بتایا گیا کہ کیا اور کیوں کیا جا رہا ہے؟ ان کو بس دستخط کرنے کا کہا گیا ہو گا اور انہوں نے کر دئے ہوں گے۔

ستار خان کے بقول مریم نواز کو جو سات سال کی جیل ہوئی ہے وہ ان کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کے بیان نے ہی کروائی ہے۔ان کے بیان میں جھوٹ تھا اور اسی لیے ان کا بیان پڑھ کر جے آئی ٹی ممبران کو شک گزرا اور انہوں نے تحقیقات کا آغاز کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات