سعودی عرب میں افواہ سازی پر5 برس قید ،

30 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا مقرر

بدھ 18 جولائی 2018 16:40

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) سعودی عرب میں افواہ پھیلانے پر5برس قید اور30لاکھ ریال تک جرمانہ کی سزا مقرر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ افواہ سازی یا جھوٹی خبریں گھڑنے کی سزا 5 برس قید اور30لاکھ ریال مقرر کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ افواہ سازی اور من گھڑت خبریں دینے سے ملکی نظام کو نقصان پہنچتا ہے۔ افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلانا بھی ایک سنگین جرم ہے اس کی بھی سزا دی جا سکے گی جیسے دیگر جرائم پر سزا دی جاتی ہے۔