جس کا ڈر تھا وہی ہوا، لیگی کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی
کارکنان نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر نعرے بازی شروع کر دی
سمیرا فقیرحسین بدھ 18 جولائی 2018 16:28
(جاری ہے)
خیال رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقرر ہے لیکن لیگی کارکنان نے آج ہی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ کر احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔ اڈیالہ جیل کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کی سیکیورٹی کو ریڈ الرٹ کیا گیا۔ نواز شریف کی سکیورٹی پر چھ اہلکار تعینات کردئے گئے، جبکہ ان کے ساتھ ایک مشقتی بھی کام کر رہا ہے۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کی سیکیورٹی پر خاتون ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سمیت 6 خواتین اہلکار تعینات کر دی گئی ہیں۔ جیل کھولنے کے دوران نواز شریف کو محدود رہنے کی ہدایات کی گئیں جبکہ مریم نواز کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جیل میں نواز شریف کو اخبارات بھی مہیا کیے گئے۔ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کو دئے جانے والے کھانے اور پانی کی نگرانی خود جیل سپریٹنڈنٹ کریں گے۔جیل میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہی نواز شریف اور مریم نواز کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا تھا تاہم آج لیگی کارکنان جیل کے بار پہنچ کر نعرے بازی کر رہے ہیں۔ میڈیا ذارئع کے مطابق جیل کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کارکنان کو منتشر کرنے اور ان ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن لیگی کارکنان اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.