عوام زرداری ٹولے سے بیزار ہے، جی ڈی اے متبادل کے طور پر سامنے آچکی ہے،ڈاکٹرصفدر عباسی

بدھ 18 جولائی 2018 18:32

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) جی ڈی اے کی جانب سے پی ایس 15 پر نامزد امیدوار اور سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ عوام زرداری ٹولے سے بیزار ہے، جی ڈی اے عوام کو متبادل کے طور پر سامنے آچکی ہے جس نے زرداری ٹولے کی نیندیں حرام کی ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز حلقے کے مختلف گاؤں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بار بار کہا ہے کہ زرداری ٹولا پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے اور ووٹ کی طاقت سے زرداری جیسی بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت ، صاف پانی نہ ملنے کی ذمہ داری زرداری ٹولے کی حکومت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے میں کبھی اختلافات نھیں تھے اور نا ہی اختلافات ہوسکتے ہیں ، جی ڈی اے 25 جولائی کو یزیدی ٹولے کو شکست دینے کو تیار ہے۔ دریں اثنا ڈاکٹر صفدر عباسی نے گاوں علی بخش پنہور سمیت دیگر گاؤں کا دورہ کیا جہاں مختلف برادریوں کی جانب سے ان کی حمایت کا اعلان بھی کیا گیا۔