پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت، ضلع کی تمام قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کلین سویپ کریں گے، رفیق حیدر لغاری

بدھ 18 جولائی 2018 19:09

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) حلقہ این اے 180کے عوام کی خدمت میری پہلی اور آخری ترجیح ہے بطور وزیر ، ضلع ناظم ، چیئرمین ضلع کونسل کی حیثیت سے صادق آباد کی تعمیر وترقی کیلئے جو خدمات سر انجام دیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں ‘ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ضلع کی تمام قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کلین سویپ کریں گے ، عوام 25جولائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر ہمیں کامیاب کروائیں تاکہ علاقہ میں تعمیرو ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 180سردار رفیق حیدر لغاری نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوںنے کہاکہ دیہی علاقوں میں تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلائوں گا، نوجوان پاکستان تحریک انصاف میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یوتھ کی طاقت سے ہی پارلیمنٹ کو مضبوط اور جمہوریت کو مستحکم کیاجاسکتا ہے ۔ عوام نے 25جولائی کو تحریک انصاف کے امیداروں کو کامیاب کروانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ، تبدیلی کی لہر پاکستان کے چاروں صوبوں میں پھیل چکی ہے آنے والا دور پی ٹی آئی کا دور ہو گا۔