ضلعی انتظامیہ لاہورنے الیکشن کے حوالے سے جلسہ کرنے کیلئے شہر میں23مقامات کو مختص کر دیا

امیدوار صرف ان ہی مقامات پر جلسہ کرسکیں گے،تین دن پہلے مطلع کرکے اجازت لینا ہر امیدوار پر لاز م ہو گا

بدھ 18 جولائی 2018 19:43

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہورنے الیکشن کے حوالے سے جلسہ کرنے کے لیے شہر میں23مقامات کو مختص کر دیا ہے۔امیدوار صرف ان ہی مقامات پر جلسہ کرسکیں گے۔تین دن پہلے مطلع کرکے اجازت لینا ہر امیدوار پر لاز م ہو گا۔ تفصیل کے مطابق این ای133،پی پی155,167اور 168کے لیے گلشن حباب سکیم کوٹ لکھپت کو جلسہ کے لیے مختص کر دیاگیا ہے۔

این ای134،پی پی168,165، 169 اور پی پی 170 کے لیے اتوار بازار گرین ٹائون کو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔این ای135،پی پی170,161اور پی پی 173کے لیے کرکٹ اسٹیڈیم لیاقت چوک کو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔این ای136،پی پی172,171اور 173کے لیے شیر شاہ کالونی گرائونڈکو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔این ای123،پی پی145,144اور 146کے لیے شاہدرہ ڈگری کالج گرائونڈ، بارہ دری بیگم کوٹ، تکیہ قریشیاں کو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

این ای124،پی پی147,146اور 148کے لیے موچی گرائونڈ کو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔این ای125،پی پی149اور 150کے لیے بابا گرائونڈ ، ناصر باغ اور نہر و پارک کو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔این ای126،پی پی151اور 152کے لیی فٹبال گرائونڈ مون مارکیٹ کو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔این ای127،پی پی153,148اور 154کے لیے ریلوے اسٹیڈیم گرائونڈ گڑھی شاہوکو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔

این ای128،پی پی155,154اور 156کے لیے ریلوے گریفن گرائونڈ کو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔این ای129،پی پی,156,148 157 اور پی پی 158کے لیے گرائونڈ بارہ دری میاں میر کو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔این ای130،پی پی159,158 160, اور پی پی166 کے لیے ڈونگی گرائونڈ وحدت و سمن آباد، مین گرائونڈ فیصل چوک، ملت پارک ، غالب مارکیٹ گرائونڈ، کریم بلاک گرائونڈ کو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔این ای131،پی پی159,158 162, , 163اور پی پی 166 کے لیے باب پاکستان گرائونڈ اور نشاط کالونی گرائونڈ کو جلسہ کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے باقاعدہ طورپر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔