شمالی کوریا کے معاملے پر روس تعاون کو تیار ہے، ٹرمپ

بدھ 18 جولائی 2018 21:43

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں پر مذاکرات کے حوالے سے روس مدد فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز انہوں نے کہا کہ ماسکو حکومت نے اس تناظر میں اپنا تعاون فراہم کرنے کی پیش کش کر دی ہے تاہم ٹرمپ نے کہا کہ اس بارے میں جلد بازی کی ضرورت نہیں ہے اور فی الوقت پیونگ یانگ پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ امریکا اس کیمونسٹ ریاست کے جوہری اور میزائل تجربات کو رکوانے کی کوشش میں ہے۔ دریں اثنا ایسی اطلاعات ہیں کہ روسی اور شمالی کوریائی رہنماؤں کی ایک سمٹ ہو سکتی ہے۔