شیرازی برادری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد میٹنگ میں پیپلز پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کی ناراضگی کھل کر سامنے آگئی

بیشتر رہنمائوں اور کارکنان نے الیکشن میٹنگ کا بائیکاٹ کردیا

بدھ 18 جولائی 2018 22:10

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) شیرازی برادری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد الیکشن کے حوالے سے میٹنگ میں پیپلز پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کی ناراضگی کھل کر سامنے آگئی۔ بیشتر رہنمائوں اور کارکنان نے الیکشن میٹنگ کا بائیکاٹ کردیا۔

(جاری ہے)

شیرازی برادران کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو شیرازی برادران کی جانب سے الیکشن کے حوالے سے میٹنگ کی دعوت دی گئی تھی جس میں سینئر رہنما ارباب وزیر میمن،اسماعیل سوہو،اعجاز خواجا، ریانا لغاری سمیت سینئر رہنماوں نے شرکت نہیں کی۔

دوسری جانب شیرازی برادران کے حامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ٹھٹھہ ضلع میں شیرازی برادران کی شمولیت پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں عبدالواحد سومرو، بابوغلام حسین میمن،غلام قادر سینیٹر سسی پلیجو اور حمیرا علوانی کا الیکشن مہم سے غائب رہنے کا سبب بھی شیرازی برادران کی شمولیت بتایا جاتا ہ ے۔ پیپلز پارٹی کارکنان اور سینئر رہنمائوں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔