پالتو بلی کو سبزی خور بنانے پر مالک کو شدید تنقید کا سامنا
امین اکبر بدھ 18 جولائی 2018 23:30
53سالہ ہیری بولمین گزشتہ 38سالوں سے سبزیاں ہی کھاتے ہیں۔ پچھلے سال انہوں نے پانچ سالہ بلی اوما کو پالنا شروع کیا تو اسے بھی اپنی ہی یعنی سبزی خوروں والی خوراک دینی شروع کر دی۔ہیری بلی کو سبزیاں اور بلی کے لیے بنائی گئی سبزی کی ہی خصوصی خوراک کھلا رہے ہیں۔اگرچہ اُن پر الزام ہے کہ یہ بلی کے ساتھ زیادہ اور اس کو قتل کرنا ہے لیکن ہیری کے بقول پودوں اور سبزیوں پر مشتمل خوراک بلیوں کے لیے صحت مند ترین خوراک ہے۔
ہیری کا کہنا ہے کہ وہ 1980 سے سبزی خور ہیں اور اپنے پالتو جانوروں کو سبزیوں پر مشتمل خوراک کھلاتے ہیں۔ ہیری نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار بلی کو پالا ہے لیکن وہ دو کتے پال چکے ہیں، جن کی زندگی کا زیادہ حصہ سبزی خور کے طور پر گزرا ہے۔
(جاری ہے)
اوما کے مالک کا دعویٰ ہے کہ اس کی بلی سبزیوں کی خوراک سے محبت کرتی ہے اور اسے ایسے کھاتی ہے جیسے دوبارہ کھانی نصیب نہیں ہوگی۔ ہیری اوما کی صحت کا راز بھی سبزیوں کی خوراک کو قرار دیتے ہیں۔
ہیری کے دعوے کے برعکس جانوروں کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی خوراک بلیوں کے لیے مناسب نہیں۔ ڈاکٹروں اور انٹرنیٹ صارفین کی تنقید کے باوجود ہیری کو یقین ہے کہ اوما کی خوراک کے معاملے میں وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.