ْپاکستان میں ہر 6 افراد میں سے ایک شخص جوڑوں اور پٹھوں کے درد کے عا رضہ میں مبتلا ہے،طبی ماہرین

جمعرات 19 جولائی 2018 14:26

ْپاکستان میں ہر 6 افراد میں سے ایک شخص جوڑوں اور پٹھوں کے درد کے عا رضہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ہر 6افراد میں سے ایک شخص جوڑوں اور پٹھوں کے درد کے عا رضہ میں مبتلا ہے ۔ لیڈی ڈاکٹر شبانہ اویس نے بتایا کہ ہڈیوں اور جوڑوں کی دردوں سے بچائو کے لئے ضروری ہے کہ ورزش میں توازن اورذہنی دبائو کو کم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذود ہضم وصحت مند غذائیں استعمال کرکے بھی ان موذی امراض سے خود کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرض کی 100سے زائد اقسام ہیں لیکن اوسٹو آ رتھرائیٹس عام مرض ہے ۔اس مرض میں یورک ایسڈ زیادہ ہوجاتاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مرض ادویات سے کنٹرو ل نہ ہو تو مریض کو سرجری کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس بیماری کاازخودعلاج کرنے کی بجائے کسی مستند و ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :