Live Updates

دیگر سیاستدان بھی عمران خان اور اٴْن کی فیملی کیلئے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے رہے،

تحریک انصاف مکا نہیں کرے گی، اپنے ایجنڈے پر قائم رہے گی، بابر اعوان

جمعرات 19 جولائی 2018 14:58

دیگر سیاستدان بھی عمران خان اور اٴْن کی فیملی کیلئے غیر اخلاقی الفاظ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران دیگر سیاستدان بھی عمران خان اور ان کی فیملی کیلئے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کوالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ دیگر سیاستدان بھی عمران خان اور ان کی فیملی کیلئے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے رہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف جہاں جاتے ہیں بربادی کی داستان لے کر جاتے ہیں، جیل میں سب قیدیوں کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا ہے، جیل میں قیدی سیمنٹ کی کھولی میں بھی رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا جیل میں خصوصی کرسیاں بھجوائی جا رہی ہیں، ہم نہیں چاہتے جیل میں کسی سے بدسلوکی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ تحریک انصاف مکا نہیں کرے گی بلکہ اپنے ایجنڈے پر قائم ہے اور رہے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات