انتخابی ڈیوٹی نہ دینے والے کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا

کوئی بھی ملازم غیر حاضرہوا تو الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق نوکری سے نکال دیا جائے گا، آر اواین اے 250

جمعرات 19 جولائی 2018 19:09

انتخابی ڈیوٹی نہ دینے والے کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا
ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018 پر انتخابی ڈیوٹی پر نہ آنے والے کونوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 کے ریٹرننگ افسرحلیم احمد نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا کہ عام انتخابات 2018 پر انتخابی ڈیوٹی پر نہ آنے والے کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آراو کے مطابق کوئی بھی ملازم غیر حاضرہوا تو الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق نوکری سے نکال دیا جائے گا، اس لیے تمام اداروں کے سربراہوں کو آگاہ کیا جائے کہ عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کوہورہے ہیں جس کے لیے الیکشن کمیشن سمیت تمام سرکاری ملازمین کی جانب سے تیاریاں عروج پرہیں۔