پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات مزید وسعت دینا چاہتے ہیں ، قونصل جنرل اٹلی انا روفینو

دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ خوش حالی بڑھائے گا، بیچ لگژری ہوٹل میں عشائیہ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 جولائی 2018 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) کراچی میں تعینات اٹلی کی قونصل انا روفینو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ خوش حالی بڑھائے گا وہ بیچ لگثری ہوٹل میں آواری گروپ کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔

اس موقع پر ہوٹل کے جنرل مینیجر عظیم قریشی نے بھی اظہار کیا۔تقریب میں سری لنکن قونصل جنرل کے علاوہ مخلتف ایئر لائنز کے کنٹری مینیجر ز بیرسٹر عبدالرزاق ستار،ڈینٹل سرجن محمد التمش ودیگر بھی موجود تھے اٹلی قونصل نے کہا کہ کراچی میں امن اومان کی صورتحال بہتر ہے جس کے بعد یہاں سرمایہ کاری کا سنہری کا موقع ہے۔ان کا ملک مخلتف شعبوں میں سرمایہ کاری کریگا انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اٹلی ثقافت اور سیاحت کے شعبے میں پاکستان کا ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں ایک سوارل پر انہوں نے کہا کہ اٹلی کے ویزے کے لیے جو بھی کاغزات اور معلوم فراہم کرتا ہے اسے ویزا جاری کردیا جاتاہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کھانے بہت ذائقہ دار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

چکن بیف اور مٹن کی مختلف ڈشز وہ شوق سے کھاتی ہیں جبکہ سی فوڈ بھی بہت پسند ہے اس موقع پر عظیم قریشی نے کہا کہ شہر کی حالات بہتر ہونے کی وجہ سے تجارتی ،ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیاں میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہوٹلوں میں کمرے مشکل سے دستیاب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ شروع ہونے کے بعد پاکستان کی اہمیت بڑھی ہے اور اسپورٹس سے وابستہ افراد بھی کراچی اور پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کررہے ہیں۔جس سے دنیا میں مثبت پیغام جارہا ہے۔