افغان صدر اشرف غنی کا غلام احمد بلور کو ٹیلی فون، ہارون بلور کی شہادت پر اظہار تعزیت

جمعہ 20 جولائی 2018 00:05

افغان صدر اشرف غنی کا غلام احمد بلور کو ٹیلی فون، ہارون بلور کی شہادت ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) افغان صدر اشرف غنی نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور کو فون کیا اور اے این پی کے صوبائی ترجمان اور حاجی غلام احمد بلور کے بھتیجے ہارون بشیربلور اور دیگر پارٹی کارکنان کی یکہ توت بم دھماکے میں شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے اور اس کے اثرات سے پختون خطہ اور اس کے باسی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماوں اور کارکنوں نے بیش بہا قربانیاں دیں ہیں جنہیں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا اور افغان حکومت اور عوام اے این پی کے کارکنوں کی ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔افغان صدر مزید کہا کہ بلور خاندان کے اس غم میں ہم خود کو برابر شریک سمجھتے ہیں اور اے این پی کے راہنماوں اور کارکنوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ اور بالاخر اس خطے میں امن و اشتی کا بول بالا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :