سرکاری سکولوں میں تعلیم کو بہتر کریں گے ‘ کمزور اور مظلوم طبقہ کو اوپر اٹھائیں گے، موقع ملا تو سارے پاکستان کو کے پی کے جیسا بنائیں گے ‘ وہ پاکستان بنائیں گے ، عمران خان
جمعہ 20 جولائی 2018 00:00
(جاری ہے)
وہ جمعرات کی شب ٹھوکر نیاز بیگ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی امداد سے اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو گا ‘ اپنے وسائل سے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے ‘ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء کریں گے تاکہ غریب پیسے نہ ہونے کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہ سکے۔ صوبہ کے پی کے میں ہیلتھ انشورنس اور ہیلتھ کارڈ متعارف کروائے۔ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 5لاکھ 40ہزار روپے تک صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے نظام تعلیم کو بہتر کریں گے تاکہ غریب کا بچہ بھی ڈاکٹر ‘ انجینئراور وزیر اعظم بن سکے۔صوبہ کے پی کے میں سرکاری سکولوں کو ٹھیک کیا جہاں ایک لاکھ بچے پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں میں بچوں کو قرآن کی تعلیم ترجمے کے ساتھ دی جا رہی ہے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اقتدار میں آ کر ملک کی پولیس کو ٹھیک کر کے دکھائیں گے ۔ کے پی کے میں ساڑھے 6ہزار پولیس اہکاروں کو کرپشن کے باعث نکالا گیا۔ کے پی کے میں پولیس کو غیر سیاسی کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ۔ صوبہ کے پی کے میں دہشت گردی بہت زیادہ تھی جس کو ختم کیا اور وہاں کے عوام خوشحال ہیں ۔ وہاں پر امن آ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ غربت اور بے روز گاری ملک کا سنگین مسئلہ ہے اقتدار میں آ کر غربت کا خاتمہ کر کے ملک میں روز گار کے مواقع پیدا کریں گے اور کمزور اور مظلوم طبقہ کو اوپر اٹھائیں گے۔ صوبہ کے پی کے میں میں غربت 27فیصد سے کم ہو کر 13فیصد تک آ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آ کر نئے سکول‘ کالج ‘ یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لائیں گے تاکہ نوجوان تعلیم حاصل کر کے ملک کے مفید شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے سے پہلے انہوں نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی بنیاد رکھی جہاں غریب فراد کا مفت علاج ہو رہا ہے ‘نمل یونیورسٹی بنائی جہاں طالب علم سکالر شپ حاصل کر کے بیرون ملک تعلیم کیلئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ ٹورازم میں نئے پوائنٹ کھولیں گے جس سے معیشت میں بہتری آئے گی ۔ صوبہ کے پی کے میں ٹورازم 100فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین پی ٹی آئی کی سیاسی مقبولیت سے پریشان ہے ‘لاہور میں 10سالہ اقتدار میں یہاں پینے میں صاف پانی میسر نہیں ‘ ہسپتالوں کی حالت بد تر ہے ‘ امن و امان کی صورت حال تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے ‘ اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو اداروں کو مضبوط کریں گے ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.