افغانستان کے لئے فوجی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں، امریکی جنرل

جمعہ 20 جولائی 2018 11:10

واشنگٹن۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹیل نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے امریکی عسکری حکمت عملی میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایک نیوز بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ امریکا اس بابت پالیسی کا تجزیہ ضرور کر رہا ہے، تاہم اس کا مطلب نظرثانی نہیں ہے۔جنرل ووٹیل نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے مجموعی حکمت عملی بہتر انداز سے چل رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ افغانستان میں کوئی بڑی پیش رفت نہ ہونے پر امریکی صدر ٹرمپ برہم ہیں۔